ڈیلی تلہ گنگ نیوز واپڈا احکام کے خلاف خبریں لگائیں ایکشن نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا ۔۔۔۔

0
178
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ایکسین واپڈا تلہ گنگ کے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے ، تین بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،لاکھوں روپے کے جرمانے عائد ، تفصیلات کے مطابق ایکسین واپڈا تلہ گنگ نوروز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے گزشتہ روز بھی نصیر احمد ، طارق ساکن جسیال کو پی وی سی مین لائن پر ڈائریکٹ کنکشن لگانے اور محمد احسن مصطفی آباد کو میٹر میں سوراخ کرنے پر پکڑ لیا ، اور لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کرکے تھانہ صدر تلہ گنگ کو مقدمات کے اندراج کیلئے ریکارڈ فراہم کردیا ، ٹی میں ملک صداقت حسین ایس ایس ٹی ، عامر بلال ایس ایس ون ، اسد اللہ اے ایل ایم ، سید ضیا کاظمی ، اور حماد شامل ہیں نے کارروائی کی ، محکمہ واپڈا کے سٹاف نے شاندار کارکردگی پر ایکسین واپڈا تلہ گنگ نو روز علی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں