’’تلہ گنگ‘‘ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن نے کہا۔۔۔

0
263
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے تمام مکتبہ فکر کی سرکردہ اور عام لوگوں کا پولیس کے ساتھ تعاون قابل تحسین ہے ۔جامع مسجد حضرت علیؓ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کسی غیر مقامی اور مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پرپولیس کو دی جائے۔جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو عوام کا تعاون ہمہ وقت درکار ہو تا ہے ۔دریں اثناء ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن نے سب انسپکٹر تھانہ صدر ملک سجاد اور دیگر نفری کے ہمراہ موضع اکوال اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کیااور چالیس سے زائد گھرانوں اور افراد کے کوائف چیک کئے ۔جو درست پائے گئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں