لاوہ اور اس کے گردونواح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ۔۔

0
121
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) لاوہ اور اس کے گردونواح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ عوام شدید پریشان ۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی زخیرہ اندوزوں کی موجیں ہوگئیں اس سے قبل ہی انہون نے سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ٹماٹر 100 روپے سے 120 روپے تکفروخت ہورہے ہیں جبکہ کدو 60 روپے سے80 روپے ،بھنڈی 100 روپے کلو خربوزہ 60 روپے آڑو80 ،سیب 150 روپے اسی طرح دیگر اشیاء بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کے تبادلہ کے بعد کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ متعدد بار اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی او چکوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں