لیٹی تا سکا روڈ میں ناقص مٹیریل کا استعمال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔۔

0
124
04تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پکیاں سڑکا ں سوکھے پینڈے منصوبے کے تحت بننے والا لیٹی تا سکا روڈ میں ناقص مٹیریل کا استعمال ،روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ،متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف ایکشن لیا جائے ،عوامی مطالبہ۔ لیٹی تا سکا روڈ جوکہ 15 کروڑروپے کی خطیررقم سے تیار ہو رہاہے۔ روڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ۔سکا شہر سے مسجد باباسمندر خان کے سامنے روڈ کے درمیان بجلی کا پول جسے نہ ہٹایا جا سکا ۔جب کہ اندروں شہر بنائے جانے والے نالہ میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہاہے۔ اس کے لیے تجاوزات کو ختم کرایا گیا اس کے باوجود بھی نالہ کے درمیان بجلی کے پول دئے جارہے ہیں ۔اس صورتحال میں لوگوں کے گھروں میں نہ صرف پانی داخل ہوگا بلکہ مکانات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ اس سلسلہ میں جب میڈیا ٹیم وہاں پہنچی تو عاقل خان ،محمد جاوید، شوکت علی، محمد عمر، محمدسہیل اور دیگرنے ٹیم کے سامنے شدید احتجاج کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں