پنڈی گھیب پولیس کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بدمعاشی۔۔

0
106
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پنڈی گھیب پولیس کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بدمعاشی قابل مذمت ہے۔آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ،ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب اور اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کر کے کاروائی عمل میں لائیں۔ ورنہ صحافی برادری سراپا احتجاج بنے گی۔ اور پھر تمام تر نتائج کی ذمہ داری پولیس افسران پر عائد ہوگی۔یہ قرار داد یونین آف جرنلسٹس اور ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن کے مشترکہ مذمتی اجلاس میں منظور کی گئی۔ جو ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور کنوینئر جرنلسٹس ایکشن کمیٹی عبدالغفور منہاس کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئر مین ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن ملک شجاع حیدر لنگاہ پنڈ دانخان،سینئر نائب صدر نذر حسین چودھری تلہ گنگ سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔ اس موقع پر پنڈی گھیب پولیس کی طرف سے چوہدری شیر علی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اور مطالبہ کیاگیا کہ فوری طور پر ایس ایچ او صفدر خان اور اے ایس آئی خضر حیات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں