ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ڈائریکٹر تنویر عباس گوندل نے سخت احکامات جاری کر دیئے۔۔

0
131
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ چکوال کو پراپرٹی ٹیکس نادہندگان اور ان رجسٹرڈ و بغیر ٹوکن گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ نادہندگان کی پراپرٹی سربمہر کرنے اور ان رجسٹرڈ و بغیر ٹوکن ڈیفالٹر گاڑیوں کو پکڑ کر تھانے بند کرنے کیا جائیگا۔ یہ احکامات ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے یہاں چکوال میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔ اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چکوال امجد علی خان ،اسسٹنٹ ای ٹی او افتخار احمد، انسپکٹر سرفراز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ای ٹی او چکوال کو ہدایت کی کہ وہ ایسی تمام پراپرٹی سربمہر کریں جن کے مالکان نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جبکہ اپلائیڈ فار نان رجسٹرڈ بغیر ٹوکن اور دیگر ہر قسم کی ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں تھانوں میں بند کریں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ای ٹی او آفس چکوال میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اور کام میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں