تلہ گنگ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے ماتحت ادارے ۔۔۔

0
119
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے ماتحت ادارے عسکری گارڈ کی ضلع چکوال میں بھرتی شروع کر دی گئی۔سابق فوجیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھرتی کے لیے ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسزبورڈ(سولجر بورڈ)چکوال رابطہ کریں۔ عسکری گارڈز اسلام آباد بھرتی ٹیم کے انچارج میجر (ر) عبداللہ فاروقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ چکوال کیپٹن(ر) عبدالجبار شاہ سے ملاقات کی۔ جس میں بھرتی کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کیے گئے اور لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ قبل ازیں بھی عسکری گارڈ کی بھرتی کی گئی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں