’’تلہ گنگ ‘‘ظالموں نے گاڑی بھی لے لی اور جان بھی ۔۔۔

0
177
06تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے لوڈر گاڑی کے مالک غریب شخص نے نقصان پورانہ کر سکنے پر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے محلہ محمد آباد کے رہائشی نور محمدنے کچھ عرصہ قبل ہی ساری زندگی کے جمع پونجھی اکٹھی کر کے مزدا ٹرک خریدا تھا ۔وقوعہ کے روز اپنے مزدا ٹرک پر گھی لوڈ کر کے جا رہا تھا کہ بھکر چوک اعظم کے قریب نا معلوم ڈاکوؤں نے ٹرک سے گھی اُتار لیا ۔نور محمد نے گھی جب ڈیلر کو جا کر دیا تو گھی کم ہونے پر اُنہوں نے نور محمد کی گاڑی ضبط کر لی ۔جس پر وہ گھر واپس آیا اور دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا ۔جن میں اس کی دو بیٹیاں معذوری ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں