تلہ گنگ کے علاقہ ونہارجھلس کر جاں بحق ہونے والے پھوپھا بھتیجے کو سینکڑوں سوگواروں موجودگی۔۔

0
106
05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) کمرہ میں آتشزدگی کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والے تلہ گنگ کے موضع ونہار کے پھوپھا بھتیجے کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ونہار میں سپردخاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق طارق محمود ولد بنارس خان ساکن ونہارتلہ گنگ راولپنڈی میں ایک سرکاری ادارے میں ملازم تھا جو اپنی بیوی کے طالبعلم بھتیجے مزمل مہتاب کے ہمراہ ایک پرائیویٹ رہائش گاہ پر قیام پذیر تھا ۔وقوعہ کے روزمزمل مہتاب کمرہ میں سو رہا تھا جبکہ طارق محمود بازار گیا ہوا تھا اس دوران گیس کھلی رہ جانے کے باعث کمرہ میں گیس بھرگئی ۔طارق محمود واپس آیا اور جیسے ہی کھانا گرم کرنے کیلئے ماچس سے تیلی جلائی تو آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں دونوں بری طرح جھلس گئے اُنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ دیا ۔دونوں متوفیان کو ونہار میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں