تحصیل لاوہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک۔۔۔۔۔

0
124
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تحصیل لاوہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک،اگر تحصیل لاوہ انتظامیہ کیلئے سنبھالنا مشکل ہے تو تحصیل کا ڈرامہ ختم کردیں اہلیان علاقہ کا احتجاج، تحصیل لاوہ کے ہوتے ہوئے بھی انتظامی کاموں اور دیگر محکمہ جات کے سائیلن تلہ گنگ جانے پر اب بھی مجبور ہیں۔ سبزیاں،فروٹ،اشیاء خوردو نوش میں لوٹ مار عروج پر، کوئی پوچھنے والا نہیں۔لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی جلد کی جائے۔ شہریوں کی دہائی۔تفصیلات کے مطابق لاوہ جوکہ چالیس سال کے مسلسل مطالبہ کے بعد بطور تحصیل فنگشنل ہوئی مگر آئے روز کوئی نہ کوئی انتظامی معاملہ اہلیان لاوہ کو درپیش رہتا ہے۔کبھی تحصیل ہیڈ کوارٹر کا مطالبہ،کبھی محکمہ مال کی بہتری،سول جج کی تعیناتی،تو کبھی تجاوزات سے تنگ لوگ چیخ و پکار پر مجبور ہوجاتے ہیں۔دیگر مطالبات پورا کرنا تو کجا پنجاب حکومت نے تحصیل میں ریگولر چلنے والے معاملات کو ہی الجھا دیا ہے۔گزشتہ کئی ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کی سیٹ خالی ہے جس کی وجہ سے ڈومیسائل ،محکمہ مال،محکمہ تعلیم،تحصیل محتسب سمیت دیگر تمام محکمہ جات میں پریشانی کا سامنا ہے۔اہلیان لاوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کیا جائے اور لاوہ تحصیل کو مکمل طور پر عملاً فنگشنل کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں