’’تلہ گنگ‘‘محکمہ پوسٹ لاکھوں سے تجاوز کرکے کروڑوں میں جاپہنچا۔۔۔۔۔۔

0
252
05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) گٹال، محکمہ پوسٹ کی مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع،معاملہ لاکھوں سے تجاوز کرکے کروڑوں میں جاپہنچا، اکاؤنٹ ہولڈر زسے سیونگ اکاؤنٹ کی رسیدیں جمع کرنے کاسلسلہ جاری، عوام کو غبن پیسہ واپس کیا جائے،یہ فرد واحد کی کرپشن نہیں بلکہ محکمہ پوسٹ ضلع چکوال کے دیگر سینئر افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے،مقامی متاثرین کا وزیر اعلیٰ پنجاب،وفاقی سینئر پوسٹ افسران،SDPO علی حسنین بخاری سے فریاد رسی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گٹال پوسٹ آفس کے سابقہ پوسٹ ماسٹر غلام قادر آف ڈھرنال نے گٹال کے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہوئے کروڑوں روپیہ کا ذاتی بنک بیلنس بنایا ۔میڈیا نے مذکورہ معاملہ کو بلا خوف و خطر ہائی لائٹ کیا تو محکمہ پوسٹ کے افسران نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیاہے ۔جبکہ دوسری جانب اکاؤنٹ ہولڈرز سے سیونگ پاس بُک جمع کرکے رسیدیں جمع کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔متاثرین نے کہاکہ مذکورہ فراڈ اور غبن میں دیگر سینئر اہلکار اور پوسٹ مین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ اتنا بڑا معاملہ فرد واحد کے بس کی بات نہیں۔علاقہ کے عوام گائے،بھیڑ ،بکری اور چھوٹی موٹی ٹرانسپورٹ کی فروخت کے بعد رقم سرکاری داکخانہ میں جمع کرادیتے ہیں لیکن ڈاکخانہ میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے عوام کا پیسہ سرکار کی بجائے اپنے گھروں میں استعمال کیا۔محمد اسلام،محمد نذیر،محمد لطیف،محمد اجمل،محمد عرفان اور مہر محمد سمیت دیگر متاثرین نے کاروائی تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں