لاوہ کے علاقہ وڈوخیل عوام کا ممبران اسمبلی کیلئے کھلا چیلنج۔۔۔۔

0
144
03تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) بجلی،پانی،سڑک،سکول،ہسپتال سے محروم200 نفوس کی آبادی ڈہوک وڈوخیل ممبران اسمبلی کیلئے کھلا چیلنج۔مقامی سیاسی رہنما بھی ووٹ لینے تک ہمدردی دکھاتے ہیں بعد الیکشن تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما اور منتخب ممبران اسمبلی نہ جانے کہاں غائب ہو جاتے ہیں۔ ڈہوک وڈو خیل کے مکینوں نے 2 کنال ذاتی اراضی سکول کیلئے وقف کر رکھی ہے مگر ان کے بچے لاوہ شہر میں 7 کلومیٹر دور تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں ہسپتال،سڑک اور صاف وافر پانی کی بھی شدید قلت ہے۔مقامی باسیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اورنج ٹرین اور وٹرویز سے کبھی فرصت پاکر ایسے پسماندہ ترین لوگوں کی بھی فریاد رسی فرمائیں جو اس جدید دور میں بنیادی سہولیت سے بالکل محروم ہیں۔مقامی 200 نفوس پر مشتمل آبادی نے عہد کیا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ ماننے تک ہم احتجاجاً کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں