لیٹی تا سکاکارپٹ روڈ پر ناقص میٹریل کا کھلے عام استعمال۔۔۔۔

0
138
04پچنند(نمائندہ خصوصی)سکا ، کارپٹ روڈ پر ناقص میٹریل کا کھلے عام استعمال، شہریوں کا ٹھیکدار کے خلاف شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق لیٹی تا سکا کارپٹ روڈ کی تعمیر کے دوران سکا میں روڈ کنارے بنائے جانے والے نالوں میں ناقص میٹریل کا ستعمال کھلے عام کیا جانے لگا ہے۔علاقہ سکا میں بنائے جانے والے آبی نالوں کے درمیان میں بجلی کے پول ہٹائے نہ جاسکے جبکہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہری اپنے گھر میں داخلے سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔اہلیان محلہ کا کہنا تھا کہ آبی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آبادی کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔سکا کے رہائشی محمد آصف، شوکت علی، حاجی محمد الطاف، محمد عاقل، محمد جاوید سمیت دیگر افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ٹھیکدار نے اس طرف رخ ہی نہ کیا۔روڈ انتظامیہ اور ٹھیکدار کے مقرر کردہ افراد اہلیان علاقہ سمیت میڈیا کو روڈ کے استعمال میٹریل کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ روڈ کے اطراف گہرے نالوں کو بند کرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے گاڑی حادثات، مال مویشیوں کا آبی نالے میں گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ شہریوں نے ڈی سی او چکوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں