تلہ گنگ میں پختہ تعمیرات گرانے کیخلاف متاثرین کی بڑی تعداد نے عدالتوں کار خ۔۔۔

0
178
04تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں پختہ تعمیرات گرانے کیخلاف متاثرین کی بڑی تعداد نے عدالتوں کار خ کر لیا ، اب تک 16 کروڑ روپے مالیت کے دعوئے دائر ہو چکے ہیں جبکہ مزید ایک ارب سے زائد (ہرجانہ) کے دعوے تیار ہیں جوآئندہ چند روز میں دائر ہو جائینگے ۔ نام نہاد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں پختہ تعمیرات گرانے کیخلاف متاثرین نے وسیم احمد سابقہ اے سی تلہ گنگ ، خالد محمود ستی تحصیلدار تلہ گنگ ، امیر احمد شاہ ہمدانی سابق ٹی ایم او تلہ گنگ ، چودھری عبد العزیز نائب تحصیلدار ، میاں انیس ٹی او آر ، پٹواریوں اور گرداور کیخلاف دعوے دائر کئے ہیں ۔ متاثرین کی بڑی تعداد نے بتایا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے سول عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں ۔انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے ۔اس سلسلے میں متاثرین کو قانونی مشاورت فراہم کرنے کیلئے ملک کے ممتاز قانون دان بیرسٹر عمار خوشنود علی خان نے بھی خدمات پیش کردی ہیں جبکہ تلہ گنگ سے ممتاز قانون دان ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ متاثرین کی قانونی معاونت کرینگے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں