تلہ گنگ کو راہداری روٹ سے ملانے کیلئے تراپ کے مقام پر انٹر چینج بنے گا۔۔۔۔

0
2090
03تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ سے ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باوجودپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تحصیل تلہ گنگ کی قسمت کے بھی تبدیل ہو نے کا وقت آگیا۔تحصیل تلہ گنگ کو راہداری روٹ سے ملانے کیلئے تراپ کے مقام پر انٹر چینج بنے گا ۔وزیرا عظم نواز شریف کو اس اہم منصوبے پر وزارت مواصلات نے ڈی ائی خان میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنڈی گھیب اور تراپ کے بعد میانوالی کے مقام پرانٹر چینج بنائے جائیں گے ۔تراپ کے مقام انٹر چینج کے ذریعے شاہ محمد والی کو ملایا جائے گا جس سے راہداری روٹ کو بلکسر کے مقام پر اسلام اباد لاہور موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا ۔تحصیل تلہ گنگ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ تحصیل تلہ گنگ کو بھی اس اہم منصوبے سے مستفید کیا جائے جس کو ممبران اسمبلی مسلسل نظر انداز کر رہے تھے ۔تاہم اس اس منصوبے سے تحصیل تلہ گنگ کو لنک کا باضابطہ پیش رفت سامنے آنے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں