چکوال کلاس فور ملازمین کی مطلوبہ آسامیوں پر بھرتی۔۔۔

0
240
02تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)ضلع چکوال میں کلاس فور ملازمین کی مطلوبہ آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت کی چوبیس کلاس فور کی آسامیوں کی تشہیر کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح محکمہ تعلیم کی سات سو آسامیوں پر انٹرویو کا عمل بیس مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں کلاس فور کی تہیتر آسامیوں کی تشہیر کی جا چکی ہے جبکہ انٹرویو کا عمل اگلے ہفتے سے شروع کر دیا جائیگا۔ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں چوکیدار اور آیا کی چھتیس آسامیوں کی تشہیر و انٹرویو مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اور حتمی بھرتی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں