تلہ گنگ محکمہ ماحولیات کالے شاپنگ بیگ اور کم وزن والے شاپنگ بیگ پر۔۔۔۔۔

0
111
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے کالے رنگ اور کم وزن والے شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اور چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو چھاپے مار کر کالے شاپنگ بیگ اور باریک شاپنگ بیگ کی خریدوفروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں پر چھاپے مار کر انہیں حوالہ پولیس کرے گی۔ کالے شاپنگ بیگ اور کم موٹائی والے شاپنگ بیگ کی تیاری پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات فیصل مقصود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ممنوعہ شاپنگ بیگ استعمال نہ کریں بلکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع بھی پولیس کو دیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں