تلہ گنگ پولیو مہم محکمہ صحت تلہ گنگ کے زیر اہتمام ۔۔۔۔۔

0
147
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت تلہ گنگ کے زیر اہتمام آگاہی واک نکالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 23 مئی 2016سے شروع ہونیوالی قومی پولیومہم کے حوالے سے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آفتاب حیات ملک کی زیر قیادت آگاہی واک نکالی گئی ۔ جو ڈی ڈی ایچ او آفس تلہ گنگ سے شروع ہو کر جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب ملک نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پانے کیلئے ضروری کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور ایک دن سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائے ۔ واک میں سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں