ضلع تلہ گنگ کا مطالبہ ڈئڈ لائن بھی ختم نئے لائحہ عمل پر۔۔۔۔

0
169
05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ضلع تلہ گنگ کا مطالبہ ،ڈیڈ لائن ختم ، نئے لائحہ پر عملدرآمد شروع ۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگہ کے کنونئیر ڈاکٹر آفتاب حیات ملک کے مطابق ضلع تلہ گنگ کے مطالبہ اور نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے 20 مئی تک ڈیڈ لائن دی گئی تاہم تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ نئے لائحہ عمل کے تحت پہلے مرحلے میں سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرکے انہیں وزیراعظم نواز شریف کے پانچ مئی کے وعدے اور عوامی مطالبے سے آگاہ کیا جائیگا ، جس کے تحت گزشتہ دنوں مشیر وزاعلی پنجاب ملک سلیم اقبال سے ڈاکٹر آفتاب حیات نے ڈیرہ سلطان پر ملاقات کرکے انہیں عوامی مطالبے سے آگاہ کیا جس پر ملک سلیم اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پہلے بھی ضلع تلہ گنگ کے وعدے کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے رابطے کئے ہیں اور اب بھی انشاء اللہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، تلہ گنگ کا ضلع بننا وقت کی اہم ضرورت ہے ، بڑھتی آبادی کے مسائل بھی تب ہی حل ہونگے جبکہ مرکزی ایریا کو ضلع بنایا جائے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں