’’تلہ گنگ‘‘تراپ(نوری بادشاہ) پل کا پی سی ون منظور کر لیاسمری پر غور ۔۔۔۔

0
123
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) آٹھ سال بعد بالآخر تراپ(نوری بادشاہ) پل کا پی سی ون منظور کر لیا ،پل کی تعمیر و مرمت کا ابتدائی تخمینہ پندرہ کروڑروپے لگایا گیا ہے ،فنڈز منظور کیلئے سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ روانہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی دور حکومت میں56کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع اٹک اور ضلع چکوال کو ملانے والے تراپ (نوری بادشاہ) پل بنایا گیا۔تاہم پل کا ایک حصہ چند ماہ بعد ہی تین قیمتی جانوں سمیت تیز بارشوں کے نتیجے میں دریا برد ہوا۔جس کے بعد عوامی حلقوں کئی بار اپنی مدد آپ کے تحت پل کے آر پار جانے کیلئے عارضی انتظامات کئے۔لیکن وہ دیر پا ثابت نہ ہو سکے۔اب آٹھ سال بعد بالآخر پل کی تعمیر و مرمت کیلئے پندرہ کروڑ کے ابتدائی تخمینہ لاگت کا پی سی ون منظور کر لیاگیا ہے۔جس کے بعد فنڈز جاری کرنے کیلئے سمری اب فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجوا دی گئی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں