چند رو ز میں واضع پیش رفت کی توقع ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کی صحافیوں سے گفتگو

0
152
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پانا مہ لیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں ۔چند رو ز میں واضع پیش رفت کی توقع ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے تلہ گنگ میں ڈیرہ اراعیاں پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم ضیاء سندھ کے صدر ارشد علی کنور ،نمبردار چودھری فخر علی عباس بکھاری،ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ ،ملک عرفان ایڈووکیٹ چکوال ،ملک سعد امین ،ملک مسعود منگیال ،خالدحسین،چودھری عامر حسین ،مظہر چودھری ،صوبیدار(ر) حاجی محمد اشرف ڈھلیاں اور حارث ربانی بھی موجود تھے ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ پانا مہ لیکس پر سب سے زیادہ واویلا کرنے والے اس کی دوسری قسط میں خود بے نقاب ہو گئے ۔جس سے اب وہ شرمندہ شرمندہ ہیں ۔محمد اعجاز الحق و دیگر شخصیات نے بعد ازاں تلہ گنگ ٹائمز سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں