تلہ گنگ دو مختلف حادثات و واقعات مین دو افراد جاں بحق۔۔۔۔

0
126
7تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)دو مختلف حادثات و واقعات مین دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔پہلے واقعہ میں موضع دروٹ کا جوانسالہ شخص محمد رئیس پانی بھرنے قریبی کنوئیں پر گیا جہاں لگی پانی کی موٹر سے اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔دوسرے حادثہ میں سکا کا پچاس سالہ رہائشی سجاد حیدر ٹرالر چلا رہاتھا کہ اچانک ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑا اور الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹرالر کا ڈرائیور سجاد حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ سجاد حیدر کو ان کے آبائی گاؤں سکا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں