’’لاوہ‘‘سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل الحاج ملک نور خان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔۔۔

0
143
2لاوہ(نمائندہ خصوصی )لاوہ، الحاج ملک نور خان انتقال کرگئے،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک، تفصیلات کے مطابق سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل الحاج ملک نور خان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان لاوہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں سابق آئی جی پنجاب ملک خان بیگ، ملک سلیم اقبال مشیر خاص وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان خوشاب ،ایم این اے ممتاز ٹمن ملک اسلم سیتھی، ملک مشتاق اعوان سابق چیئرمین پیمرا، ملک شہریاارعوان ، ملک احسن سابق سیکرٹری واٹر منیجمنٹ ، ملک شیر محمد سابق ڈپٹی کمشنر، ڈاکٹر بشیر احمد ملک سابق ڈائریکٹر این اے آر سی، میاں اشتیاق احمد چکی شیخ جی سمیت علاقہ بھر سے چیئرمین، وائس چیئرمین، سیاسی، مذہبی، صحافتی برادری، تاجران، وکلاء سمیت عوامی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ الحاج ملک نور خان لاوہ کی معروف شخصیت حاجی لعل خان سابق ناظم یوسی لاوہ، ملک فتح خان ڈائریکٹر این آر ایس پی، ملک مہر خان کے والد محترم تھے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں