پنجاب بھر میں تلہ گنگ منتقلی جائیداد ٹیکس کی مروجہ شرح ایک فیصد۔۔۔۔

0
120
4تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پنجاب بھر کی تحصیل تلہ گنگ میں منتقلی جائیداد ٹیکس کی مروجہ شرح ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، تاجر تنظیموں ، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن، اور عوامی و سماجی حلقوں کا خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق منتقلی جائیداد ٹیکس پنجاب بھر میں ایک فیصد تھا جبکہ تحصیل تلہ گنگ ، ٹی ایم اے تلہ گنگ دو فیصد لے رہی تھی ، جس پر کئی بار حکام بالا اور ممبران اسمبلی کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی گئی تھی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی، اب بالاخر ٹی ایم اے تلہ گنگ کے ایڈمنسٹریٹر واصف رحمان ، اور ٹی ایم او تلہ گنگ ملک عابد حسین نے ایک اشتہار کے ذریعے ٹی ایم اے تلہ گنگ ٹیکس منتقلی جائیداد تحصیل کونسل تلہ گنگ کی مروجہ شرح دو فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کے حوالے سے اعتراض ، اور تجاویز مانگ لی ہیں ۔ اعتراضات اور تجاویز کی سماعت 14 جون2016کو ہوگی جبکہ تاریخ فیصلہ سب کمیٹی 21 جون2016کو ہوگا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں