پچنند و گردونواح کے عوام کے ساتھ واپڈا اہلکاروں کا سوتیلی ما ں جیسا سلوک ۔۔۔

0
117
6لاوہ(نمائندہ خصوصی )پچنند اور اس کے گردونواح کے علاقوں کی عوام کے ساتھ واپڈا اہلکاروں کا سوتیلی ماں جیسا سلوک، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، تفصیلات کے مطابق پچنند اور اس کے گردونواح کے علاقوں کوٹگلہ، ڈھرنال، کاوہ،لیٹی، کوٹ قاضی سمیت دیگر علاقوں میں واپڈا اہلکاروں نے عوام کے جذبات سے کھیلنا شروع کردیا۔پورا دن عوام کوشدید گرمی میں بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے اور وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ اور کم وولیٹیج کی بدولت شہری خوار ہوکر رھ گئے ہیں۔واپڈا اہلکار اپنی روائتی سستی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ اور برائے نام مین لائینوں کی خرابی کا بہانہ بنا کر عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کیئے ہوئے ہیں۔شہریوں نے واپڈا کے اہلکاروں کی سستی اور عدم توجہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز بجلی کی فراہمی میں خلل پر ایکشن لیا جائے اور اہلکاروں کی روائتی سستی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں