تلہ گنگ اور گردو نواح میں سوموار کی شام پانچ بجے تک بجلی کا بریک ڈاؤن و اپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی۔

0
98
04تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ اور گردو نواح میں سوموار کی شام پانچ بجے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جو 20گھنٹے تک جاری رہا ۔منگل صبح آٹھ بجے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ پرانا لاری اڈا کے قریب بند کر دیا جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیون کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔لوگوں نے حکومت اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور بجلی بحالی کا مطالبہ کیا ۔بعد ازاں ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن اور واپڈا حکام موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے جلد بجلی بحالی کا وعدہ کیا جس پر تین گھنٹے بعد روڈ کھول دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں