تلہ گنگ کے علاقہ پتوالی جوانسالہ رہائشی کی میت چار روز بعد نہر سے ۔۔۔۔

0
268
02تلہ گنگ( تحصیل رپوٹر) تلہ گنگ کے موضع پاتوالی کے جوانسالہ رہائشی کی پر اسرار موت ،نعش چار روز بعد نہر سے مل گئی ،تین دوست گرفتار،آبائی گاؤں میں سپردخاک ۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ وسیم اکرم ولد محمد اکرم ساکن پاتوالی اپنے اہلخانہ کے ساتھ عرصہ دراز سے فیصل آباد میں مقیم تھا ۔اہلخانہ کے مطابق اکرم شب برات کو دوستوں کے ساتھ نکلا جس کے بعد وہ پر اسرار طور پر غائب ہو گیا ۔اہلخانہ کی رپورٹ پر پولیس نے اُس کے تین دوستوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ۔ اور تفتیش شروع کر دی ۔اِدھروسیم اکرم کی تلاش بسیار جاری تھی گزشتہ شام اُن کی نعش نہر سے بر آمد ہو گئی ۔متوفی کو اُس کے آبائی گاؤں پاتوالی تلہ گنگ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں