لاوہ کے عوام امید لیئے گھروں کو واپس لوٹ۔۔۔۔

0
121
01لاوہ(ضیاء قادری سے)لاوہ میں منعقد ڈی پی او اور ڈی سی او چکوال کی کھلی کچہری میں شہری مسائل کی جلد تکمیل کی امید لیئے گھروں کو واپس لوٹ گئے، کھلی کچہری میں شہری بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر انتظامیہ کے آگے پھٹ پڑے۔ممبر مونسپل کمیٹی لاوہ ڈاکٹر شاہنواز اعوان نے حالیہ لاوہ کی رہائشی ہمیرہ بی بی قتل کیس میں جلد بیش رفت پر تھانہ لاوہ پولیس کے نوجوانوں کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن شہری تاحال بنیادی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوپارہیں۔ تحصیل لاوہ میں بیشتر بوائز اور گرلز ہائیر سکنڈری سکولز ہیں جہاں عرصہ دراز سے 13, 13 ایس ایس ٹیچرز کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جنہیں پر نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے اتنی بڑی آبادی کے لیئے پرانی بوسیدہ واٹر سپلائی کو اپ گریڈ کرکے جد ید طرز کی واٹر سپلائی سکیم لاوہ کو دینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی RHC لاوہ ہسپتال کو THQہسپتال کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، ڈپٹی ڈی او سمیت دیگر پوسٹیں خالی ہوئیں جنہیں تاحال پر نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے عوام مسائل میں گھر چکی ہے۔انہوں نے لاوہ میں نادرہ آفس کے جلد قیام پر بھی زور دیا جس پر ڈی سی او چکوال نے یقینی دہانی کرادی لیکن دیکھنا ہے کہ اس پر عمل درآمد ہوتے کتنا عرصہ لگتا ہے۔ شہری اعلیٰ افسران سے تحصیل کو درپیش مسائل کے جلد حل کی امید لیئے اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں