تلہ گنگ پولیس کی نااہلی دوران حراست ملزم فرار پولیس جوس پیتی رہی ۔۔

0
290
03تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج مقدمہ کا ملزم لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ کے دوران پولیس حراست سے فرار،ایک کا نسٹیبل اور سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل تلہ گنگ سرگودھا روڈ پر کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر راولپنڈی کی دو خواتین کو گلے پر چھری چلا کر زخمی کر دیا گیا جس پر پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے ملزم منصور ولد اکرم ساکن محلہ ملتانی راولپنڈی کیخلاف زیر دفعہ 374/376ت پ مقدمہ درج کر کے اُس کو گرفتار کر لیا ۔گزشتہ روز ملزم منصور کو تھانہ صدر پولیس کے دو اہلکار سب انسپکٹر حسنین شاہ اور کا نسٹیبل افتخار ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور لیکر گئے جہاں ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا ۔ملزم فرار ہونے پر لاہور کے متعلقہ تھانہ میں تھانہ صدر تلہ گنگ کے دونوں اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں