’’لاوہ ‘‘ انتظار گاہ ہ قائم کیں جائیں،عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔۔

0
276

koپچنند(ضیاء قادری سے)ختم نبوت چوک پر انتظار گاہ قائم کیں جائیں، عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ، میانوالی بین الصوبائی شاہراہ پر واقع ختم نبوت چوک(ترحدہ) پر مسافروں کے لیئے انتظار گاہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ختم نبوت چوک پر انتظار گاہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین، بزرگ اور بچوں کو شدید گرمی اور دھوپ سے بچنے کے لیئے روڈ کے اطراف دوردراز دکانوں اور مسجد میں انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے متعدد مسافر مطلوبہ گاڑی پر سوار ہونے سے محروم ہوجاتے ہیں اور انتظار کی تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ختم نبوت چوک(ترحدہ) کو بین الصوبائی شاہراہ پر مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں سے تحصیل لاوہ کے متعدد علاقوں کی عوام آمدورفت کے لیئے ختم نبوت چوک کا رخ کرتی ہے۔ ختم نبوت چوک پر مسافروں کے لیئے انتظار گاہیں تعمیر کی جائیں عوام کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں