لاوہ و گردونواح تیز آندھی جھکڑ معتدد گھر وں کی دیواریں زمین بوس درختوں کو بھی ۔۔

0
253
uikلاوہ(ضیاء قادری سے)لاوہ اور اس کے گردونواح میں تیز آندھی، متعددگھروں کی دیواریں زمین بوس اور درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں، متعدد علاقوں میں بجلی معطل، تفصیلات کے مطابق لاوہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں شام کے اوقات میں شدید تیز آندھی چلنے سے متعدد گھروں کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں اور سائن بورڈ ٹوٹ گئے۔شدید آندھی کی وجہ سے درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں جبکہ لاوہ اور اس کے دیگر علاقوں میں بارہ گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہم منقطع ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ پچنند اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔بجلی کی طویل بندش پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا اہلکاروں کے نارواسلوک اور روائتی سستی پر اعلیٰ حکام سے پرزور توجہ کا مطالبہ کردیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں