’’تلہ گنگ ‘‘یوم رتکبیر کا دن پوری قوم کے لئے خوشخبری کا دن ہے تلہ گنگ ٹائمز انتظامیہ ۔۔

0
252
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر کا دن پوری قوم کیلئے خوشی کا دن ہے اور یہ کسی فرد واحد نہیں بلکہ پوری قوم اس کی مبارکباد کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جناح ہال تلہ گنگ میں تلہ گنگ ٹائمز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “آزادی صحافت اور قومی سلامتی کے تقاضے”سے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ ، ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ ، دست راست ایم پی اے ملک شہر یار اعوان ، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن، ملک کبیر ایڈووکیٹ ، ملک خالد ٹہی، چیف ایڈیٹر چکوال نا مہ وچیئر مین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم ،چیف ایڈیٹر پریس فو ر م محمد ریاض انجم ، چیف ایڈیٹر روز نامہ پردیس ملک یاسر پاتوالی ، چیف ایڈیٹر تلہ گنگ نیوز ڈاکٹر علی حسنین نقوی، چیف ایڈیٹر تلہ گنگ فورم چودھری نوید دروٹ، چیف ایڈیٹر تلہ گنگ اخبار ایم افضل اعوان ، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ خبرنامہ سید صفدر ہمدانی ، سرپرست اعلی تلہ گنگ پریس کلب میاں محمد ملک ، صدر تلہ گنگ پریس کلب محسن قیوم شیخ ، چیئر مین الیکٹرانک میڈیا سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،صدر تحصیل پریس کلب ملک عامر نواز،جنرل سیکرٹری ثقلین جعفری ،لیاقت اعوان، قاضی عبدالقادر،ڈاکٹر محبوب حسین جراح ،محبوب الحسن عدیل ،مقصود الحسن شکیل،صدر الیکٹرانک میڈیا ارشد کوٹگلہ ، چیف ایڈیٹر روزنامہ حالات چکوال اعجاز خالد ،امتیاز اقبال ملک ،شاہد سلیم پراچہ ،چودھری عبدالجبار ،افسر ملک ،اشرف اقبال ملک ،طارق عزیز ملک ،عبدالعزیز ملک ،چودھری محمد حسین ،عدیل جعفری،عمران خالق جرنلسٹ،سید مہدی شاہ چکوال، مبشر حسین شاہ،ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ ڈاکٹر آفتاب حیات ملک ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چکوال ڈاکٹر جاوید ملک ،ملک فیروز خان دودیال ، ملک شیر افضل باٹا،زوار ساجد قبال ،لاوہ سے حافظ قمر الزماں،ملک حسن احمد ،ضیاء قادری ،محمد ظہور،جبکہ الطاف ربانی دھولر ،سمیت علاقہ بھر کے معززین بھی موجود تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ندیم اختر نے سرنجام دیئے۔سینیٹرجنرل(ر)عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔کوئی دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔وطن کی خاطر یہ قوم کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔صحافی اپنے پیشہ وارانی فرائض کی صحیح ادائیگی سے بیرون ملک پاکستان کا مقدمہ احسن طریقے سے لڑ سکتا ہے۔ انہوں نے چودھری غلام ربانی کو تلہ گنگ ٹائمز کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔اور کہا کہ تلہ گنگ ٹائمز کا صحافت میں اہم کردار ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر دیا۔جبکہ کچھ اپوزیشن جماعتیں اس ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتی ہیں۔لیکن عوام اْن کے عزائم سے پوری طرح واقف ہے۔اچھی اور مثبت صحافت نہ صرف اندرون ملک سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکتی ہے۔ملک سلیم اقبال نے یقین دلایا کہ ضلع تلہ گنگ ن لیگ کے دور حکومت میں ہی بنے گا۔ ملک سلیم اقبال نے تلہ گنگ ٹائمز کی پوری ٹیم کو 17ویں سالگرہ پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ممبر صوئی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو سہولیات اْن کی دہلیز پر پہنچانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔اربوں کھربوں روپے کے بڑے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔موجود دور میں جہاں اسلحہ کے زور پر جنگیں جیتی جاتی ہیں تو وہاں میڈیا وار کی اہمیت بھی مسلمہ ہے۔سردار ذوالفقار دلہہ نے چودھری غلام ربانی اور اْن کی پوری ٹیم کو تلہ گنگ ٹائمز کی 17 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔اْنہوں نے بھی دوران خطاب ضلع تلہ گنگ کے قیام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس ضمن میں واضع پیش رفت ہو گی۔چیئر مین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے ضلع تلہ گنگ کا مقدمہ ممبران اسمبلی اور سیاسی قائدین کے سامنے رکھا۔اور کہا کہ ضلع تلہ گنگ یہاں کے باسیوں کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئے۔ خواجہ بابر سلیم نے چودھری غلام ربانی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تلہ گنگ ٹائمز سالگرہ پر پوری ٹیم کو مباکرباد پیش کی۔ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی یکجہتی سے ہی ہر محاذ پر کامیابی سمیٹی جا سکتی ہے۔28مئی پوری قوم کیلئے قابل فخر دن ہے یہ دن ہمارے لئے سلامتی اور امن کے دن کے طور پر یاد رکھنے کا باعث ہے۔ملک کبیر ایڈووکیٹ نے تلہ گنگ ٹائمز کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی کا دن ایک یادگار دن ہے۔جہاں ملکی سطح پر ایٹمی دھماکوں کی گونج پوری دنیا میں گونجی وہیں علاقائی سطح پر صحافتی میدان میں تلہ گنگ ٹائمز کی اشاعت نے ہلچل مچائی۔تلہ گنگ ٹائمز کی غیر جانبدارانہ پالیسی کی بدولت ہی آج سترہ سال کی مسلسل اشاعت ممکن ہو سکی ہے۔چودھری غلام ربانی نے ضلع تلہ گنگ تحریک میں تلہ گنگ ٹائمز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور معزز مہمانوں کے سامنے تلہ گنگ ضلع بنانے کے حکومتی وعدہ کو عملی جامع پہنانے کا مطالبہ دہرایا۔ تقریب کے اختتام پر تلہ گنگ ٹائمز کی 17ویں سالگرہ اور یوم تکبیر کے حوالے سے سینیٹرجنرل(ر) عبدالقیوم اعوان ،مشیر وزیر اعلیٰ ملک سلیم اقبال ،ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ،سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک خالد ٹہی،چیف ایڈیٹرتلہ گنگ ٹائمزچودھری غلام ربانی ،ملک کبیر ایڈووکیٹ نے ٹی ایم اے لان میں کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں