لاوہ آگ لگنے کے دو واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان ۔۔

0
135
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔موضع دندہ شاہ بلاول پٹھانوں کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔جس کے نتیجے میں جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گئے ۔ دوسراواقعہ میں پیڑہ فتحال کی ڈھوک چھب کے رہائشی نواب خان ولد اللہ یار خان کے اہل خانہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سو رہے تھے کہ بکریوں کے باڑے میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جس کی وجہ سے 6بکریاں جن میں 4 حاملہ بھی تھیں جل کر کوئلہ بن گئیں جبکہ 12بھیڑبکریاں جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں ۔جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ آگ لگنے کہ وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ نواب خان ایک انتہائی غریب اور شریف النفس انسان ہے اس کی کسی کوئی دشمنی نہیں اس کا یہ بھیڑ بکریاں پال کر اپنا اور اپنے بال بچوں کا ذریعہ معاش بنا رکھا ہے اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا ہم اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس غریب کی دادرسی کرتے ہوئے مالی امداد کی جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں