رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو عوام پریشان ۔۔

0
253

Talagang News

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو، غریب شہری بازار سے خالی ہاتھوں واپس لوٹنے پر مجبور، انتظامیہ لسی پی کر سوگئی جبکہ کسی بھی دکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں، روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے تاکہ دکانداروں کے روپ میں بیٹھے ڈاکو عوام کو لوٹنے سے باز رہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا حکام سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ اور دندہ شاہ بلاول سمیت گردونواح میں رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کی آمد سے قبل ہی دکانداروں نے تمام اشیاء خوردونوش کو مہنگا کردیا۔دکاندار اشیاء خوردونوش اور گوشت و سبزی کی خد ساختی قیمتوں میں فروخت کرنے لگے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے بازار بھر میں ریٹ لسٹ تک موجود نہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا جن قابو کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے اور دکانداروں کے ناقص مشروبات،سبزیاں،گوشت سمیت بیکری کا سامان چیک کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں