لاوہ کے علاقہ ڈھوک وڈوخیل ،گوہل،چکی شیخ جی روڈ و دیگر مرکزی گلیاں اور سڑکیں تباہ۔۔

0
207
Talagang
دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)ڈہوک وڈو خیل،لاوہ تا گوہل روڈ، لاوہ اڈا تا چکی شیخ جی روڈ، دندہ شاہ بلاول کی مرکزی گلیوں سمیت کئی سڑکیں تباہ، محکمہ شاہرات اور مذکورہ حکام نے منہ موڑ لیا،مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا۔سڑکوں اور ازسر نو تعمیر کیا جائے اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں و گلیوں کو فی الفور مرمت کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ڈہوک وڈو خیل جوکہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے کئی سالوں سے سڑک،سکول،پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اسی طرح لاوہ شہر کی چھوٹی بڑی گلیاں ،لاوہ شہر تا چکی شیخ جی روڈ اور دندہ شاہ بلاول کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں اور اپنی پسماندگی کا رونا رو رہی ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گلیاں اور سڑکوں کو پختہ کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں