’’تلہ گنگ ‘‘ایران ،عراق اور شام کی زیارات سے واپس لوٹنے والے زائرین ۔۔

0
86
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ایران، عراق اور شام کی زیارات سے واپس لوٹنے والے زائرین کو وطن واپسی پر تفتان بارڈر پر روک لیاگیا۔تفتان رائفل فورس نے زائرین کے پاسپورٹ قبضہ میں لے لیے اور انہیں ایک جگہ پر پابند کر دیاگیا۔ چودہ سو سے زائد زائرین گزشتہ9دن سے قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور۔ حکومت پاکستان فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے زائرین کو رہائی دلوائی۔ متاثرین کامطالبہ۔ چودہ سو سے زائد زائرین جو کہ خوشاب، چنیوٹ، میانوالی، راولپنڈی، چکوال،کراچی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ایران ،عراق اور شام کی زیارات سے واپس وطن لوٹے تو تفتان بارڈر پر انہیں پاکستان ہاؤس میں پابند کر دیاگیا۔جبکہ تفتان رائفل فورس نے ان کے پاسپورٹ قبضہ میں لے لیے۔ زائرین گزشتہ 9دنوں سے بے یارومددگار قیدیوں جیسے حالات سے دوچار ہیں۔ پانی کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔ گرم دھوپ، تپتی ریت سے پاکستان ہاؤس کے کیمپ میں زندگی عذاب بنی ہوئی ہے۔ اکثر زائرین جن میں ضعیف العمر عورتیں بھی شامل ہیں ڈائریا ،بخار اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ زائرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اپنے اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ چکوال سے تعلق رکھنے والے چار سو کے قریب زائرین پاکستان کیمپ میں موجود ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں