’’تلہ گنگ ‘‘بینکوں سے سیکورٹی کمپنی کا کنٹریکٹ ختم ۔۔

0
138
05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)بینکوں سے سیکورٹی کمپنی کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سیکورٹی گارڈ ہٹا لیے گئے جس پر منگل کے روز ضلع بھر کے بینک بند رہے اور لین دین نہ ہو سکا تاہم عین آخری وقت میں نئی سیکورٹی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز بینکوں میں تعینات کر کے انہیں اسلحہ فراہم کر دیاگیا۔ فونکس سیکورٹی کا بینکوں کے ساتھ کنٹریکٹ چل رہا تھا جو گزشتہ روز ختم ہو گیا اور فونکس کمپنی نے سیکورٹی گارڈز سے اختیارات اور اسلحہ واپس لے لیے جس پر منگل کے روز تمام بینک سیکورٹی گارڈ نہ ہونے کی وجہ سے بند رہے۔ لین دین نہ ہو سکا۔ بینکوں کا عملہ بینکوں کے اندر بیٹھ کر کام کرتا رہا۔ تاہم بینکوں کے گیٹ کو تالے لگا دئیے گئے تھے۔ عین آخری وقت 2000سیکورٹی کمپنی کا بینکوں کے ساتھ کنٹریکٹ ہو گیا اور مذکورہ سیکورٹی کمپنی کی طرف سے بینکوں کے گارڈز کو اسلحہ اور یونیفارم فراہم کر دیاگیا۔ جس پر بینک آج سے باقاعدہ طور پر کھلیں گے اور ان میں معمول کے مطابق کام ہو گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں