تلہ گنگ پالتو سانپ نے مالک کی جان لے لی ۔۔

0
238
06تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پالتو سانپ نے مالک کی جان لے لی ۔60سالہ محمد سیف اللہ ساکن محلہ سانگھڑی لاوہ پاک فوج سے ریٹائرڈ تھا ۔اور لاہور میں مقیم تھا ۔سیف اللہ عرصہ دراز سے شوقیہ سانپ پالتا تھا ۔گزشتہ روز اپنے ایک پالتو سانپ کو گردن میں لپیٹ رکھا تھا کہ اچانک اُس نے ڈس لیا ۔سیف اللہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ دیا ۔متوفی سیف اللہ کو اُس کے آبائی قبرستان لاوہ میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں