ضلع بھر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے ہٹ کر کسی بھی سرکاری تقریبات میں شرکت۔۔

0
97
04تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ضلع بھر کے اساتذہ نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے ہٹ کر کسی بھی سرکاری تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انتظامی افسران اور اراکین اسمبلی کو تحریری مراسلہ جاری کردیاگیا کہ آئندہ ان پر کسی بھی تقریب میں شمولیت کے لیے دباؤ نہ ڈالا جائے۔ متحدہ محاذ اساتذہ کا اجلاس زیر صدارت قاضی ثاقب نوید اسلامیہ ہائی سکول چکوال میں منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ روز کمیونٹی سنٹر چکوال میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا خطاب سننے کے لیے مرد و خواتین اساتذہ کو زبردستی لانے کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر قرار دیا گیا کہ اساتذہ پیغمبرانہ مشن سے تعلق رکھتے ہیں مگر انتظامیہ انہیں گوبھی کے پھول سمجھتی ہے اور لوگوں کی تقریریں سنانے کے لیے زبردستی دباؤ میں لا کر بلایا جاتا ہے۔ لہذا آئندہ اساتذہ کسی بھی ایسے پروگرام میں شریک نہ ہونگے جس کا تعلق تعلیم سے نہ ہوگا۔اور اس سلسلہ میں دیا گیا کوئی بھی حکم غیر قانونی تسلیم کیا جائے گا۔ تحریری مراسلہ ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی چیئرمین سینٹ دفاعی پیداوار ،ایجوکیشن افسران اور میڈیا نمائندگان کے نام بھجوا دیا گیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں