’’لاوہ‘‘سکا کارپٹڈ روڈ عوام کیلئے تکلیف دے ثابت ہوا عوام کا احتجاج۔۔

0
139
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)سکا، کارپٹڈ روڈ علاقہ مکینوں کے لیئے درد سر بن گیا، نالوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے دومکان زمین بوس، شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق لیٹی تا قاضی براستہ سکاروڈ پایہ تکمیل کے قریب منصوبہ اہلیان سکا کے لیئے درد سر بن گیا۔ متاثرین میڈیا کے سامنے چیختے رھ گئے لیکن روڈ انتظامیہ اور سیاسی شخصیات ٹس سے مس نہ ہوئے۔ گذشتہ شب شدید بارش کے باعث روڈ کے اطراف آبی نالوں کے لیئے بنائے گئے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے دو مکانات زمین بوس ہو گئے ۔ آبی نالوں کے لیئے کھودے گئے چار چار فٹ سے زائد گہرے نالوں میں تاحال آبی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید خطرہ لاحق ہے کہ ان کے دیگر مکانات بھی انتظامیہ کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے گر سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کاحکام بالا سے ٹھیکدار اور دیگر انتظامیہ کی نااہلی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں