’’تلہ گنگ ‘‘بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔۔

0
118

1st

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام حج تربیتی پروگرام آج تلہ گنگ میں ہوگا ۔بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورکے زیراہتمام آج بروز جمعہ صبح نو بجے امسال حجاز مقدس کا سفر کرنے والے خوش نصیب فرزند اسلام کو حج تربیت دی جائے گی۔یہ حج تربیتی پروگرام مرکزی جامع مسجدعیدگاہ تلہ گنگ میں منعقد ہوگا ۔رفیق حج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں رفیق حج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر بابو عمران قریشی نے بتایا کہ حج ایک اہم فریضہ ہے اس کی برکات سے مکمل فیض یاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ تمام مناسک حج کو درست طریقے سے ادا کیاجائے.وزارت مذہبی امور اس حوالے سے ہرسال حج کے لئے جانے والے خوش نصیب افراد کو مناسک حج کی صحیح ادائیگی کا طریقہ کار سکھانے کے لئے مختلف علاقوں میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے ۔انہوں نے حج کے لئے جانے والے افراد سے کہاہے کہ وہ ان تربیتی نشستوں میں شریک ہوں اور مناسک حج کے بارے میں آگاہی حاصل کریں ۔ آج مرکزی جامع مسجد عیدگاہ تلہ گنگ میں ہونا والا تربیتی پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے تحصیل تلہ گنگ کے اس سال حج پر جانے والے افراد اس پروگرام میں اپنی حاضری برقت یقینی بنائیں ۔اور مناسک حج کے بارے میں تربیت حاصل کریں ۔دریں اثناء یہاں مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میں حج تربیتی پروگرام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں