’’تلہ گنگ ‘‘کھلوٹہ چوک تا گرلز سکول سڑک از سر نو تعمیر۔۔

0
342

5th

تلہ گنگ (حفیظ اﷲ ملک) کھلوٹہ چوک تا گرلز سکول سڑک از سر نو تعمیر، عوامی و سماجی حلقوں کا نشاندہی کرنے پر ملک نثار احمد اور سڑک کی ازسرنوتعمیر پر ٹھیکیدار ملک صدیق کا اظہار تشکر اور خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ قبل بننے والی کھلوٹہ چوک تا گرلز ہائی سکول بننے والی سڑک ازسر نو تعمیر کردی گئی ہے۔سڑک بننے سے چند دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی ج پر عوامی و سماجی حلقوں نے اصرار پر مقامی و قومی اخبارات میں ملک نثار احمد نے نشاندہی کی جس پر ملک صدیق ٹھیکیدار نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے سڑک از سرنو سڑک تعمیر ہوگئی ہے۔ٹھیکیدار ملک صدیق نے بتایا کہ پہلے بننے والی سڑک پر اوور لوڈ ڈالا گیا جس سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی مگر اب ہم نے مزید چار انچ زیادہ میٹریل لگا کر پختہ کام کیا ہے تاکہ کوئی نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔عوامی و سماجی حلقوں نے ملک نثار احمد اور ٹھیکیدار ملک صدیق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں