تلہ گنگ کے علاقہ چینجی دو بچوں کی ماں سسرال میں اسرار موت۔۔

0
214
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)موضع چینجی میں دو بچوں کی ماں کی اپنے سسرال میں پر اسرارموت،پھندا لگی نعش بر آمد،بھائی نے تھانہ میں درخواست دیدی،قتل کیا گیا موقف۔تفصیلات کے مطابق مسماۃنادیہ پروین زوجہ شاہد ساکن چینجی جو دو بچوں کی ماں تھی۔خاوند سے جھگڑے کے بعدمیکے موضع میال گئی ہوئی تھی چند روز قبل ہی خاوند اس کو منا کر واپس لایا تھا۔گزشتہ شام اْس کی پھندا لگی نعش بر آمد ہوئی۔خاوند کے مطابق نادیہ نے خود کشی کی جبکہ متوفیہ کے بھائی نے تھانہ صدر تلہ گنگ کو درخواست دی ہے کہ میری بہن کو قتل کیا گیا ہے۔متوفیہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کو اس کے آبائی قبرستان میال میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں