’’لاوہ ‘‘رمضان بازار کا قیام مشکل میں سیاسی شخصیات کا ٹال مٹول عوام پریشان۔۔

0
118

3rd

تلہ گنگ (ضیاء قادری )لاوہ میں رمضان بازار کا قیام مشکل میں پڑ گیا،سیاسی شخصیات کا ٹال مٹول سے کام، عوام مایوس، تفصیلات کے مطابق لاوہ میں رمضان سستا بازار کا قیام مشکل میں پڑ گیا۔شہریوں کو رمضان سستا بازار کی سہولیات سے محروم کرنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ عوامی حلقوں کے مطابق کہ لاوہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جانے لگا ہے۔سیاسی شخصیات کی عدم توجہ کی وجہ سے رمضان بازار سے ہزاروں افراد محروم رھ جائیں گے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاوہ کو رمضان سستا بازار سے محروم رکھا گیا تو انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کریں گے ۔ شہریوں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت مقامی ایم این اے اور ایم پی اے نے عوام کو مہنگائی کے آگے بے یاروومددگار چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاوہ میں رمضان سستا بازار کے قیام کے حوالہ سے انتظامیہ میڈیا کومعلومات دینے سے گریزاں رہی اور لاوہ میں رمضان بازار کے قیام پر ٹال مٹول سے کام چلانے لگے۔لاوہ میں رمضان سستا بازار کے قیام کو یقینی بنایا جائے عوامی و سماجی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں