لاوہ میں اندھیر نگری چوپٹ راجہ یونین کونسل ملازمین تنخواہوں سے محروم۔۔

0
170

4th

تلہ گنگ (حفیظ اﷲ ملک) اندھیر نگری چوپٹ راج، یکم جنوری 2016 سے مئی2016 تک یونین کونسل ملازمین تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی، ڈی سی اوچکوال، ڈی او سی او ملک الطاف،ایڈمنسٹریٹر میاں انیس سے وفد کی صورت میں ملاقات کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پنجاب کی غلفت اور نااہلیت کے پیش نظر یونین کونسل لاوہ ملازمین یکم جنوری سے اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔گورنمنٹ کے ملازم ہوکر بھی ان ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے،ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ڈی سی چکوال، ڈی او سی او ملک الطاف، ایڈمنسٹریٹر میاں انیس اور خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سابقہ تنخواہیں جلد ادا کی جائیں ۔علاوہ ازیں مذکورہ ملازمین نے ڈی سی او چکوال، ڈی او سی او اور ایڈمنسٹریٹر سے وفد کی صورت میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں