’’تلہ گنگ ‘‘میانوالی روڈسڑک کی مرمت ناقص میٹریل استعمال۔۔

0
197
2nd Talagangلاوہ(حفیظ اﷲ ملک)تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت میں ناقص میٹریل استعمال کیا جانے لگا،ٹرانسپورٹرز اور عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی رو ڈ جوکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر خستہ حالی کا منظر پیش کررہا تھا محکمہ شاہرات نے نوٹس لیتے ہوئے مرمت کا آغاز کردیا ہے مگر تحصیل لاوہ کے ایریا میں مذکورہ روڈ کی مرمت میں انتہائی ناقص اور کم مقدار میں میٹریل استعمال کرکے روڈ کی حالت پہلے سے بھی بدتر کی جارہی ہے۔ٹرانسپورٹرز اور عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں