’’لاوہ ‘‘دربٹہ تا چکڑالہ روڈ کی تعمیر کا آغازکردیاگیاعوام میں خوشی کی لہر۔۔

0
363
3th Talagangلاوہ(حفیظ اﷲ ملک) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، دربٹہ تا چکڑالہ روڈ کی تعمیر کا آغازکردیاگیا، اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق دربٹہ تا چکڑالہ روڈ جوکہ دیرینہ عوامی مطالبہ تھا اور جسے درجنوں بار ہائی لائٹ کرکے اعلیٰ حکام کے دروازے پر دستک دی گئی بالآخر مطالبہ تسلیم کرکے 26 فٹ چوڑے روڈ کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔مذکورہ روڈ چند ہفتوں میں ہی مکمل کرلیا جائے گا جس سے جہاں دو اہم اضلاع چکوال اور میانوالی کی مقامی آبادیاں مستفید ہوں گی وہاں علاقائی روابط اور کروباری سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں