’’لاوہ ‘‘پروفیشنل صحافیوں کی مداخلت اور اراکین میونسپل کمیٹی لاوہ کی کوششیں ۔۔

0
146
1st Talagangلاوہ(حفیظ اﷲ ملک)اراکین میونسپل کمیٹی لاوہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،ممبران اسمبلی کی تحصیل لاوہ میں رمضان بازارلگوانے کی یقین دہانی،عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی،ملک آصف نواز گٹال،ملک حسن احمد اور ملک رزاق احمد کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق امسال رمضان المبارک میں لاوہ میں رمضان المبارک کے حوالے سے علاقہ بھر میں تشویش پائی جا رہی تھی کہ یہاں صرف آٹا اور چینی کم نرخوں میں دستیاب ہوں گے اور روزہ دار باقی اشیاء خوردونوش اور پھل فروٹ عام مارکیٹ سے ہی خرید کریں گے۔مگر عوامی اصرار پر میونسپل کمیٹی کے اراکین ملک آصف نواز گٹال،ملک حسن احمد اور ملک رزاق احمد نے مذکورہ اہم ایشو ممبران اسمبلی کے سامنے اٹھا یا تو سردار ممتاز ٹمن اور ملک شہریار اعوان نے یقین دہانی کرادی کہ دو دن میں تمام انتظامات مکمل کرکے لاوہ میں پنجاب گورنمنٹ کے زیر انتظام رمضان بازار لگایا جائے گا تاکہ اہلیان تحصیل لاوہ مستفید ہو سکیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں