تلہ گنگ شہر کے سوئی گیس صارفین پریشان اوپر سے رمضان المبارک ۔۔

0
164

2nd

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں گرمیوں میں بھی سوئی گیس غائب جبکہ حلقہ این اے61 کے مزید آٹھ دیہاتوں میں کو سوئی گیس فراہمی کی نوید سنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے سردا ر ممتاز ٹمن کی درخواست پر جھاٹلہ ، نیلہ دلہہ ، ڈھوک فتح شاہ ، جبی شاہ دلاور ، کوٹیڑہ ، نور پور اور ٹہی شامل ہیں میں بجٹ کے بعد سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع ہوگااس حوالے سے نوید سنائی گئی ہے کہ نئے مالی سال میں رقم مختص ہوگی اور ترجیحی بنیادوں پر ان مواضعات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کو مکمل کرایا جائے گا جبکہ تلہ گنگ شہر اس وقت سوئی گیس کے بحران کا شکار ہے ، شہری سوتیلی ما ں جیسے سلوک پر پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ سوئی گیس کی بندش کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی سامنے نہیں آرہا ہے ۔ ادھر رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور صارفین شدید پریشان ہیں ، اہلیان شہر نے ممبران اسمبلی اور حکام سے مطالبہ کیا کہ تلہ گنگ شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ کرایاجائے اور رمضان المبارک میں شہریوں کو سہولت دی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں