تلہ گنگ میونسپل کمیٹی ملکیتی نیا لاری اڈا ممبران کی عدم توجگی کے باعث ویران ۔۔

0
145

1st

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی کا ملکیتی نیا لاری اڈہ حکام اور ممبران اسمبلی کی عدم توجگی کے باعث ویران ہو گیا ،پختہ سینڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اڈہ سے ملحقہ کاروبارٹھپ ہو گئے،عوامی حلقوں کا پرائیویٹ اڈے بند کر کے سرکاری اڈہ بحال کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کئی سال پہلے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ نے شہر سے باہرچکوال روڈ پر اپنا لاری اڈہ قائم کیا ۔اور وہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے نہ صرف پختہ سٹینڈ بلکہ دکانیں بھی تعمیر کیں ۔اور باقاعدہ نیلامی کر کے دکانیں کرایہ پر لوگوں کو دیں جس سے جہاں لوگوں کو روزگار فراہم ہوا۔ وہیں ٹی ایم اے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گیا ۔اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں بھی کم آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔تاہم ہر دور میں میونسپل لاری اڈہ کیخلاف سازشیں ہوتی رہیں ۔اور اس اڈہ کا ناکام کرنے لئے کمیشن مافیا ہر دور میں سرگرم رہا ۔اب ایک بار پھر شہر کے سٹیک ہولڈرز نے بجائے سرکاری اڈہ پر سہولیات فراہم کرنے کے اُلٹا اس کو ناکام بنانے کیلئے پرائیویٹ اڈہ مالکان کا ساتھ دینا شروع کر دیا ۔یوں سرکاری اڈہ اپنوں ہی کی بے اعتنائی کے باعث ایکبار پھر ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔جبکہ پرائیویٹ لاری اڈا مالکان کی چاندی ہو گئی ہے ۔عوامی حلقوں نے حکام بالا سے شہر میں تمام غیر قانونی قائم پرائیویٹ اڈے فوری بند کرنے اور سرکاری لاری اڈہ میں سہولیات فراہم کر کے اس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں